ایران: موساد کا خفیہ ڈرون اڈہ اور 8 جاسوس پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایران میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے جاسوسوں اور ان کے ڈرون خفیہ ڈرون اڈا پکڑا گیا۔
دارالحکومت تہران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی میں ڈرونز سے لدا ایک منی ٹرک پکڑا گیا۔
ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد ہوئے ہیں جو پشوا کے علاقے میں بنائی گئی ایک خفیہ فیکٹری سے ڈرونز لیکر نامعلوم مقام پر جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایران میں بنائی گئی ایک ڈرون فیکٹری کا بھی انکشاف ہوا تھا۔
ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران موساد کے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جن میں سے ایک جاسوس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سائائیڈ کا کیپسول کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی۔
تاحال گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے ٹاپ رینک ملٹری آفیسرز اور ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔
ایرانی فوج نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی کہ کس طرح اس کے جاسوس کمانڈو ایران کی سرزمین پر بم اور ڈرون لانچر نصب کررہے ہیں۔ جنگی امور کے ماہرین کا کہنا ہے اسرائیل نے ایران کو اندر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جس کے لیے انھوں نے ایران میں جاسوس کمانڈوز اور اسلحہ بھی اسمگل کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیان شب کیا گیا جس میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں