پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا  ۔
پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا،پاکستان کا سیمی فائنل میں جمعہ کو فرانس سے مقابلہ ہوگا،یاد رہے گرین شرٹس کو آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجودہے۔
دوسری جانب پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی رینگنگ میں 2 درجہ ترقی کرکے 15 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم نے یہی تسلسل برقرار رکھا تو آنے والے دنوں میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے سے ہوئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان میں قومی کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے فیڈریشن کوشاں ہے۔
اس سال ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے ایونٹس کئے جائیں گے، جس سے ہاکی سے وابستہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلی پوزیشن پر ہے، جرمنی کی دوسری جب کہ بلجیم کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیمی فائنل

پڑھیں:

ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال