نریندر مودی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے وہ فطری طور پر جھوٹ بولتے ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ادت راج نے کہا کہ "آپریشن سندور" کے بعد دنیا کا کوئی ملک بھارت کیساتھ نہیں ہے، یہ سچ بولنا کیا ملک مخالف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر ادت راج نے خارجہ سکریٹری وکرم مسری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی باتوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ عادتاً جھوٹ بولتے ہیں۔ نیوز ایجنسی سے بات چیت میں انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی اکثر انتخابات کے دوران جھوٹ بول کر عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ان کی باتوں پر بھروسہ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ادت راج نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی ہے لیکن وزیر اعظم نے آج تک اس پر اپنی وضاحت نہیں دی، اگر وضاحت دی ہوتی تو آج ہم ان کی باتوں پر یقین بی کر پاتے۔
نریندر مودی نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اس میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ امریکی صدر کے ساتھ 35 منٹ کی بات چیت میں مودی نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کو قبول نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی ایسی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے میڈیا کو اس بات چیت کی جانکاری دی۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر نے G-7 سربراہی اجلاس میں مودی کی شرکت پر بھی اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اس سمٹ میں شرکت کے لئے کینیڈا پہنچے، اگر وہ نہیں بھی جاتے تو کام ہو چل جاتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ہندوستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے G-7 سربراہی اجلاس میں چین اور روس کو رکن بنانے کی وکالت کی لیکن آج تک انہوں نے کبھی بھی ہندوستان کو مستقل رکن بنانے کی وکالت نہیں کی۔ ادت راج نے کہا کہ "آپریشن سندور" کے بعد دنیا کا کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں ہے، یہ سچ بولنا کیا ملک مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہوگیا تھا، لیکن آج ہم لوگ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے نہیں کی
پڑھیں:
علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری
فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی ہیں قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں اور کبھی کہتی ہیں نہیں آرہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں والدہ نے اجازت نہیں دی اور کبھی کہتی ہیں ویزا نہیں مل رہا، جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں، کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں، جب فسادی گروہ انقلاب نہیں لاسکا تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟
انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان امریکا سیر سپاٹا کرنے گئے تھے، واپس لندن پہنچ گئے ہیں، اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں کوئی نہیں روکے گا۔