محرم الحرام میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جلوسِ عزا کے پرامن انعقاد کے لیے روشنی، صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، ہم سب کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں صبر، بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں نارتھ کراچی سیکٹر 5C مسجد و امام بارگاہ آلِ محمدؑ اور امام بارگاہ کاروانِ حیدری سیکٹر الیون ڈی نیو کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالد شیخ، بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کے افسران فیصل صغیر اور ساجد صدیقی، صفدر حُسین، محکمہ ایم اینڈ ای کے افسر عرفان و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس کمیٹی ممبران اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور بلدیاتی مسائل، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ منتخب نمائندوں اور ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو محرم الحرام کے ایام میں ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں، منتخب نمائندے بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ محرم الحرام احترام، اتحاد اور قربانی کا عظیم درس دیتا ہے، ان مقدس ایام میں عوامی سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جلوسِ عزا کے پرامن انعقاد کے لیے روشنی، صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں صبر، بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں، یہی شہدائے کربلا کی تعلیمات کا تقاضا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی، روشنی اور نکاسی آب سمیت تمام بلدیاتی سہولیات فوری طور پر مکمل کی جائیں تاکہ عشرہ محرم میں عوام کو آسانی میسر آسکے۔ اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس انتظامیہ نے چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم کا بلدیاتی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد یوسف نے محرم الحرام نے کہا کہ اور جلوس نکاسی آب
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔