محرم الحرام 2025ء، ایس ایس پی حیدرآباد کا انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کے لئے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس، ماتمی جلوسوں، امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی سربراہی میں محرم الحرام 2025ء کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کے لئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پی و ایس ایچ اوز اور انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر جنید عباسی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں علماء کرام و رہنماؤں، جلوس و مجالس کے منتظمین، ذمہ داروں نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں شریک علماء کرام، رہنماؤں، جلوس و مجالس کے منتظمین و ذمہ داروں نے محرم الحرام کے دوران حیدرآباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور اپنے مسائل اور مشوروں سے ایس ایس پی حیدرآباد کا آگاہ کیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس، ماتمی جلوسوں، امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ محرم الحرام میں سہولتیں فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو مل کر امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہے، محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، برداشت، بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور ڈی آئی بی انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ محرالحرام کے دوران تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کے بہترین انتظامات کئے جائیں، محرالحرام کے دوران رینجرز کے ساتھ شہر کے تمام بس اسٹاپز، گیسٹ ہاسز، ہوٹلز اور مسافر خانوں پر سرچ/کومبنگ آپریشن کریں گے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے 24 گھنٹے افسران موجود ہوں گے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد کہا کہ محرم الحرام
پڑھیں:
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری سے متعلق اجلاس منعقد کرے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقم توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 20 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کیے جانے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ یہ فنڈز “کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ” کے تحت حاصل ہوں گے، جو ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے میں پاکستان کی پالیسیوں اور اقدامات کو مستحکم کرنے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس میں مالیاتی استحکام، ٹیکس اصلاحات، توانائی سیکٹر کی کارکردگی بہتر بنانے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی جیسے نکات شامل تھے۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان کو قسط کی منظوری کے لیے بورڈ اجلاس کا انتظار ہے۔
وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاہدے کے تمام اہداف پر پیش رفت مکمل کر لی ہے، جس کے باعث امید ہے کہ دسمبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اضافی 20 کروڑ ڈالر ماحولیاتی منصوبوں، گرین انرجی پروگرامز اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات میں استعمال کیے جائیں گے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مالیاتی توازن کے استحکام اور معاشی بحالی کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔