بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے بعد پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی تجارتی بینکوں سے قرضوں کے حصول کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور 5 سالہ مدت کے لیے ایک ارب ڈالر کا مشترکہ تجارتی قرض حاصل کر لیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے پروگرام Improved Resource Mobilization & Utilization Reformکے تحت پالیسی بیسڈ گارنٹی کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے، جس میں ADB نے 500 ملین ڈالر کی ضمانت فراہم کی، جس کے باعث پاکستان کو نسبتاً بہتر شرائط پر قرض حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ چند روز میں چینی بینکوں سے 1.

3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کے لیے بھی انتظامات مکمل کر رہا ہے، جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ 30 جون 2025 تک مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ریونیو دگنا ہوگیا، آئی ایم ایف بھی معاشی ترقی کا معترف

وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قرض سہولت نہ صرف ملک کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ اس سے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ساکھ کی بحالی کا اشارہ بھی ملتا ہے۔

اس معاہدے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں آئندہ ہفتوں میں بہتری متوقع ہے۔ اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 6 جون 2025 کو 11.6 ارب ڈالر تھے، جبکہ امکان ہے کہ یہ رقم 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائے گی۔

یہ تجارتی قرض معاہدہ پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے بینکوں کے درمیان ایک نئی مالی شراکت داری کا آغاز بھی ہے، جس سے مستقبل میں مالی روابط میں مزید وسعت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایک ارب ڈالر قرض بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان عالمی مالیاتی منڈی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایک ارب ڈالر قرض بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان عالمی مالیاتی منڈی ارب ڈالر کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.

FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • گھر کے شیر باہر ڈھیر، ویمنز ٹیم ٹرائنگولر سیریز میں مشکلات کا شکار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے