اے این ایف کی کارروائیاں، 39کروڑ 67لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 362.182 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 680 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملتان میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے لیہ آنے والے پارسل سے 7.
ڈی جی خان روڈ، لورالائی کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 148 کلو مارفین اور 204 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 998 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق مشین سرچ کے دوران مسافر محسن ذوالفقار کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا گیا۔ دستی تلاشی کے دوران اسٹاف نے ٹرالی بیگ کے نچلے حصے، اطراف اور راڈز میں مہارت سے چھپائی گئی 998 گرام براؤن ہیروئن برآمد کی گئی۔
اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برآمد کی گئی اے این ایف
پڑھیں:
اسلام آبادایکسپریس کی 3 بوگیاں الٹ گئیں
لاہور سے راولپنڈی آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جسکے نتیجے میں 25سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کالا شاہ کاکو اتحاد کمیکل فیکٹری کے قریب پیش آیا۔
امدادی ٹیمیں لوگوں کو بوگیوں سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ٹرین کو کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔
بوگی میں پھنسے ہوئے55 سالہ مجاہد حسین کونکال لیا گیا ہے۔ ایک اور پھنسے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے
تمام بوگیوں میں سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کااظہارکیاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
وزیرریلوے حنیف عباسی کہاہے کہ امدادی کاموں میں پنجاب حکومت کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔
بول نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ چند گھنٹوں میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لی جائیں گی
وزیر ریلوے نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح زخمیوں کو اسپتال پہنچانا ہے۔
ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو ٹرین حادثہ کی اطلاع ساڑھے 7 بجے کال موصول ہوئی
6ایمرجنسی وہیکل اور 25 ریسکیور نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔زیادہ تر مسافروں کو خراشیں اورمعمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔