خیبر کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔
اپریل میں سکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے جی پی او چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روشن ولد سلمان اور راشد ولد محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے موقع سے دو پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی، جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق گلبرگ کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 5، ندی کنارے غوثیہ مسجد کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم ساقب اور راحیل شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، تین موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔