کرسٹیانو رونالڈو نے ٹرمپ کو تحفے میں دی جرسی پر کیا پیغام لکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی۔
پرتگال کے سابق وزیرِاعظم انتونیو کوسٹا 2024ء سے یورپی کونسل کی صدارت کر رہے ہیں اور G7 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا کے ضلع کناناسکس پہنچے۔
اُنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ملاقات کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی دستخط شدہ 7 والی جرسی ٹرمپ کو تحفے میں دی جس پر پرتگالی فٹبالر نے امریکی صدر کے لیے امن کا پیغام بھی لکھا تھا۔
انتونیو کوسٹا نے جرسی پر لکھا پیغام کو بلند آواز میں پڑھ کر بھی سنایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تحفہ قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرسٹیانو رونالڈو کا امن کا پیغام بہت پسند آیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو ٹرمپ کو
پڑھیں:
سونی رازدان نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کردی
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونى رازدان نے فلسطین میں جاری مظالم کے حوالے سے ایک جذباتی پوسٹ میں اپنے خاندانی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے آواز بلند کی ہے۔
سونى رازدان نے انکشاف کیا کہ ان کے نانا، جو جرمن شہری تھے، ہٹلر کے دور حکومت میں نازی حکومت کی مخالفت میں ایک خفیہ اخبار چلاتے تھے۔ اس جُرأت کی پاداش میں اُنہیں شدید اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری طویل نوٹ میں لکھا کہ قانونی مدد ان کے نانا کی رہائی ممکن ہوگئی اس طرط پر کہ وہ دوبارہ جرمنی واپس نہ جائیں۔ سونى نے لکھا کہ ان کے نانا کا یہ حوصلہ ان کے خاندان کیلئے باعثِ فخر ہے۔
سونى رازدان نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ خاموشی اختیار کرنا ناانصافی کے وقت جرم کے مترادف ہے اور اُن تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا جو حق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دنیا جلد انصاف کا ساتھ دے گی۔
A post common by Soni Razdan (@sonirazdan)
سونى رازدان نے لکھا "ایک عالمی جنگ انصاف کیلئے لڑی گئی تھی، اور مجھے فخر ہے کہ میرے نانا صحیح سمت میں کھڑے تھے۔”
اداکارہ عالیہ بھٹ نے سونى کی پوسٹ کو لائک کر کے خاموشی سے اپنی حمایت کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔
TagsShowbiz News Urdu