---فائل فوٹو 

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی، ہندوستان کی شکست اور امریکا کے ساتھ آبرومندانہ اور نہایت کامیاب تعلقات، یہ ساری انقلابی تبدیلیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعاون سے ممکن ہو سکی ہیں۔

خواجہ آصف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ  پیغام میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں ملتی، یہ تعلقات کے 78سال کی تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطے کے معاملات زیر بحث آئے ہیں اس سے وطن عزیز کی اہمیت اُجاگر ہوئی ہے۔

فیلڈ="" مارشل="" عاصم="" منیر="" اور="" صدر="" ٹرمپ="" کی="" ملاقات="" پاک="" امریکہ="" تعلقات="" میں="" ایک="" سنگ="" میل="" ھے۔="" اس="" سے="" پہلے="" پاکستانی="" آرمی="" چیف="" دعوت="" مثال="" نہیں="" یہ="" 78سال="" تاریخ="" سب="" اھم="" موڑ="" جسطرح="" بین="" الاقوامی="" خطہ="" کے="" معاملات="" زیر="" بحث="" آۓ="" وطنُ…—="" khawaja="" m.

="" asif="" (@khawajamasif)="" june="" 19,="" 2025=""

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا، پاک بھارت تنارعات کی دوبارہ بین الاقوامی حثیت اجاگر ہوئی ہے، یہ موجودہ حکمرانی کے ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سپیکر ایاز صادق کا وزیر اعظم کے کزن شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • سپیکر ایاز صادق کا وزیر اعظم کے کزن شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارافسوس
  • وزیر اعظم کے کزن کی نماز جنازہ و تدفین
  • خواتین بائیک ریلی، سینکڑوں خواتین نے حصہ لیا
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
  • نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
  • مالی کے سابق وزیر اعظم پر سوشل میڈیا پوسٹ پر فرد جرم عائد
  • آزاد کشمیر کا ناظم اطلاعات یا ہندوستان کا جاسوس؟
  • سیکیورٹی خدشات، بلوچستان بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • مودی حکومت نے روس سے تیل خریدنا بند کر کے امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈال دئے، کانگریس