پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،پاکستان میں ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون و محنت پر سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کے کردار کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے الوداعی ملاقات کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورورلڈ بینک کے مابین شراکت داری کی مزید مضبوطی کیلئے آپ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس پر آپ کے شکر گزار ہیں، 2022ء کے سیلاب کے دوران آپ نے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد و بحالی کیلئے دن رات کام کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنی خدمات سر انجام دیں، پاکستان اور اس کے عوام آپ کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ مثبت انداز سے یاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ناجی بن حسائن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی صحت و ترقی کی دعا کی۔ ناجی بن حسائن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلی، استحکام اور ترقی کے سفر کی شروعات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا کر استحکام کے راستے پر گامزن کیا، وزیر اعظم شہباز شریف خود ایک محنتی لیڈر ہیں جنہوں نے مشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت کو بچایا،پاکستان کی موجودہ معاشی ٹیم نے پاکستان کی معیشت کو کمال مہارت سے استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ملاقات میں ورلڈ بینک کے پاکستان میں منیجر آپریشنز گیلئیس ڈراگیلس کے علاوہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے استحکام اور ترقی کے سفر وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی معیشت معاشی ٹیم نے کہا کہ بینک کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔