سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے مکمل سد باب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قطعاً قبول نہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ 

وزیراعظم نے شعبہ صحت میں پائیدار اصلاحات کے لیے اقدامات پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی متحرک قیادت میں وزارت صحت کی کارکردگی کی پزیرائی کی، کہا کہ پاکستان بھر میں عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے رفاحی اداروں اور نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کا لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ 

وزیراعظم نے پاکستانی فارما کمپنیوں کی عالمی ادارہ صحت سے اکریڈیٹیشن کرانے کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی، کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی اکریڈیٹیشن کرانے سے پاکستانی ادویات کا معیار بہتر ہو سکے گا اور ان ادویات کو برآمد کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔ 

وزیراعظم نے پاکستانی میڈیکل کالجز میں معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کالجز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی، کہا کہ پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کا جامع ریویو کیا جائے، شعبہ صحت میں اصلاحات کے نفاذ کے عمل میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم

اجلاس میں وزیراعظم کو شعبہ صحت کی ترقی میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادویات اور طبی آلات کی رجسٹریشن کے پورے مرحلے کو اگلے مہینے کے اختتام تک مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا جائے گا، طبی آلات اور ادویات کی رجسٹریشن کے دورانیے کو ایک سال سے کم کر کے تین ماہ تک لایا جا رہا ہے۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں نئے قائم شدہ بیسک ہیلتھ یونٹس، ریجنل بلڈ سینٹر اور IHITC (Isolation Hospital and Infections Treatment Center) کو مخیر حضرات کے تعاون سے استعمال میں لانے کے لیے منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ 

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا  

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کہا کہ کے لیے صحت کی

پڑھیں:

وفاقی جامعات کےکراچی کیمپسز کا منصوبہ سرخ فیتے کی نظر

اسلام ٓباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی بیورو کریسی نے کراچی میں فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹیز کے کیمپس کے قیام کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا ہے۔

کراچی میں آرٹ ، ڈیزائن، فیشن اور ٹیکنیکل اسکلز کا ڈسپلن سے تعلق رکھنے والی جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا ہے اور ڈیڑھ برس میں کراچی کے شہریوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ منصوبہ کا اعلان ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا جبکہ تقریبا ایک سال قبل اس سلسلے ایک پرشکوہ تقریب موہتا پیلس کراچی میں ہوئی تھی۔

تقریب میں آرٹ اور فیشن کی تعلیم دینے والی لاہور کی معروف یونیورسٹی “پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ” کے کراچی میں فوری کیمپس کھولنے اور شارٹ کورسز سے کلاسز کا آغاز کرنے کی خوشخبری سنائی گئی۔

اس سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس جو جون 2024 کے آخری عشرے میں ہوئی تھی اس میں ” نیشنل کالج آف آرٹس( این سی اے)، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ(پی آئی ایف ڈی) اور نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے کراچی میں کیمپسز جبکہ اردو یونیورسٹی کی طرز پر کراچی میں مزید ایک فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹی کے قیام کی بات کی گئی تھی۔

تاہم پریس کانفرنس کو ڈیڑھ برس جبکہ موہتا پیلس کی تقریب کو تقریبا 1 برس گزرنے کے باوجود کراچی میں مذکورہ بالا جامعات کا نا تو کوئی کیمپس کھل سکا اور نہ ہی بی ایس پروگرام کے داخلے، شارٹ کورسز شروع ہوسکے بلکہ بظاہر سارا کا سارا منصوبہ فائلوں میں بند کردیا گیا۔

یاد رہے کہ جس وقت وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان ہوا تھا اس وقت وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی تھے جنھوں نے انتہائی تیزی اور سرعت کے ساتھ اس منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔

اسی اثنا میں ان کا تبادلہ ہوگیا اور وفاقی حکومت کے افسر ندیم محبوب کو وفاقی سیکریٹری تعلیم مقرر کردیا گیا اس وقت سیکریٹری تعلیم کے پاس چیئرمین ایچ ای سی کا چارج بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرین لائن کا دوسرا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، احسن اقبال
  • کراچی میں وفاقی جامعات کے کیمپسز کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا گیا
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
  • وفاقی جامعات کےکراچی کیمپسز کا منصوبہ سرخ فیتے کی نظر
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان