زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے مٹی ہٹائی گئی، ڈمپر حادثے میں جاں بحق خاتون کے بیٹے کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی میں شارع فیصل، ڈرگ روڈ کے قریب راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون شاہینہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے ریت ہٹائی گئی۔
متوفی خاتون شاہینہ کے بیٹے سعود نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ہم اسکیم 33 کے رہائشی ہیں، بفر زون سے حاجیوں کو لینے پورا خاندان ایئر پورٹ جا رہا تھا، تمام لوگ مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔
سعود کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سب سے آگے تھی، سی او ڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکلنے کے لیے بیلچوں سے مٹی ہٹائی گئی۔
کراچی: ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحقڈمپر گاڑی پر الٹنے کا حادثہ رات تین بجے ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا۔
متوفیہ کے بیٹے نے کہا کہ میں متعلقہ اداروں اور آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ اب حادثات بہت ہو گئے ہیں، حادثے کے ذمے دار ڈرائیو کو گرفتار کیا جائے تاکہ کسی اور کے ساتھ اس طرح کا حادثہ پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
ٹریفک پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈمپر پر ریتی بجری لوڈ تھی، ڈرگ روڈ کے قریب قریب ڈمپر کی ٹائی راڈ ٹوٹ گئی، جس سے ڈمپر بے قابو ہو کر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، متاثرہ گاڑی اورڈمپر کو تحویل میں لے کر شارع فیصل تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈمپر گاڑی پر الٹنے حادثے کے کے بیٹے
پڑھیں:
رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے درخواست دیں، ویزا مل جائے گا: طلال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا یا نائیکوپ کی ضرورت ہے تو جاری کیا جائے گا۔ ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے تو ان کو مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا درخواست کا ٹریکنگ نمبر مجھے بھجوا دیں ان کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے۔ قومی مسائل پر بات چیت کیلئے کئی مرتبہ کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، بچوں کا نائیکوپ گم ہو گیا دوبارہ دینے میں کوئی مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا صدر ٹرمپ سے مدد مانگنے سے متعلق سوال پر طلال چودھری نے کہا کہ بانی تو امریکی غلامی سے آزادی کا کہتے ہیں، بچے کہتے ہیں امریکی مدد سے والد کو آزاد کرائیں گے، ان دونوں باتوں میں تضاد ہے۔