صدر مملکت آصف علی زرداری نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور و غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا جبکہ انہیں چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

 نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق" میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے "معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور بھارتی جارحیت کیخلاف کامیاب حکمت عملی پر پاک بحریہ کو مبارک باد دی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صدر مملکت پاک بحریہ معرکہ حق

پڑھیں:

صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا

 

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا۔

جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقبول احمد گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر فائز ہیں، آئین کے آرٹیکل 168 (ون) کے تحت آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت مکمل ہونے پر مقبول احمد گوندل عہدہ سنبھالیں گے، ان کی مدتِ ملازمت چار سال ہوگی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا
  • بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ کو ڈگریاں عطا
  • طلباء دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں: نیول چیف
  • طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف
  • جنوبی وزیرستان، سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
  • صدرِ مملکت نے مقبول گوندل کو آڈیٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی
  • جی پی ٹی5 کا آغاز، صارفین کی ملی جلی آراء ، کچھ نے سراہا، زیادہ تر نے مایوس کن قرار دیا
  • جنوبی وزیرستان : سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
  • صدر مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منفرد انداز، خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا