لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک، گرم اور حبس کے موسم نے لوگوں کے پسینے نکال دیے، درجہ حرارت میں کمی کے باوجود حبس نے گرمی کی شدت بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق گرمی اور حبس میں کمی لانے کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، پی ڈی ایم اے نے آج سے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، آج لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ بارش کا امکان کم ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا اور 23 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ 21 سے 23 جون جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لہے محفوظ مقامات پر رہیں۔
عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئے ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا: فیلڈ مارشل عالمی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے روکنا اور حل کرنا چاہیے، وزیراعظم ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ، ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مون سون بارشوں کے چھٹے طاقتور اسپیل کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ کل سے مغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی، 04 سے 07 اگست کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 6 اگست ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، اور راجن پور میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، 5 سے 7 اگست کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی اور پنجاب کے شمال مشرقی اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث کچے مکانات مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح موسمی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اربن و فلیش فلڈنگ کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں گاڑی ہرگز بہتے ہوئے پانی سے کراس نہ کریں، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔