پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی پر مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اگلا دور برسلز میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور مکمل کرلیا گیا ہے، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ برس برسلز میں ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور رواں ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی امن، تزویراتی استحکام، اور سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
????PR NO: 1️⃣7️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Joint Pakistan-European Union Press Release on the Fifth Round of Dialogue on Non-Proliferation and Disarmament.
????⬇️https://t.co/M8M2huj7CN pic.twitter.com/KYJCl7dNda
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2025
پاکستان اور یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے دوران فریقین نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، معاہدہ برائے حیاتیاتی ہتھیار اور معاہدہ برائے کیمیائی ہتھیار کے تناظر میں بھی متعدد پہلوؤں پر گفتگو کی۔
بات چیت میں جدید ٹیکنالوجیز، ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق حالیہ رجحانات، اور ان کے عالمی امن و استحکام پر اثرات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اعتراف کیا کہ جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ کا موضوع پاکستان اور یورپی یونین کے وسیع تر تزویراتی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔
مزید پڑھیں:
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے اس پلیٹ فارم کو مستقبل کے لیے ایک نتیجہ خیز مکالمے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ مذاکرات کا اگلا دور 2026 میں برسلز میں منعقد ہوگا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے تخفیفِ اسلحہ و بین الاقوامی سیکیورٹی، طاہر اندرابی نے کی، جبکہ خصوصی نمائندہ برائے جوہری عدم افزودگی، تخفیفِ اسلحہ و سیکیورٹی اسٹیفن کلیمنٹ نے یورپی یونین وفد کی قیادت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تخفیف اسلحہ جوہری عدم افزودگی مذاکرات یورپی یونینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تخفیف اسلحہ جوہری عدم افزودگی مذاکرات یورپی یونین پاکستان اور یورپی یونین کے جوہری عدم افزودگی مذاکرات کا
پڑھیں:
یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں متوقع
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ زمینی حملہ غزہ کی پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا، مزید ہلاکتیں اور مزید تباہی ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ یورپی کمیشن میں غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پُرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں لگانا شامل ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ان اقدامات سے واضح ہو جائے گا کہ یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Post Views: 5