آج شام سے پنجاب میں پری مون سون کا آغاز ہوگا: پی ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج شام سے پنجاب میں پری مون سون کا آغاز ہوگا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔
ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ21 سے 23 جون تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی ہوگی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات اور دیگر کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کا امکان کا آغاز
پڑھیں:
اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، بڑھتی سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے پہلے سے متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شدید بارش سے پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ لاکھوں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر خیموں اور دیگر امدادی سامان کی غزہ میں آمد روک دی ہے، جس کے باعث ٹھنڈ اور بارش سے متاثرہ فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
غزہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ مقامی افراد نے اپنے خیموں کو پانی سے بچانے کے لیے اردگرد گڑھے کھودنا شروع کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے مطابق 13 لاکھ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان موجود ہے، مگر اسرائیلی پابندیوں کے باعث وہ پہنچ نہیں پا رہا۔ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سرد موسم اور بارش میں امداد کی فراہمی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہے۔