اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز

استنبول :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیے کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

استنبول ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے قونصل جنرل فواد شیر اور سینئر سفارتی افسر جنید یوسف نے کیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے دوران ایک خصوصی سیشن ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد کیا جائے گا، جس میں رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف تشکیل دینے پر غور ہوگا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی اجلاس میں شریک ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
علاوہ ازیں، اتوار کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی رابطہ گروپ کا علیحدہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟ لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟ وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئے ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا امریکا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ: اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار او ا ئی سی اجلاس میں کریں گے

پڑھیں:

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔

یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔

دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی امن بھی بات چیت کا اہم حصہ ہوں گے، اور امید ہے کہ باہمی تعاون سے سرحدی منڈیوں اور روابط کے ذریعے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی اظہار کیا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (ون بیلٹ ون روڈ) میں ایران کی بھرپور شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اور کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ایران کو یورپ سے منسلک ہونے کا موقع ملے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسلامی اتحاد کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، اور دونوں ممالک کا رشتہ مزید مستحکم اور دیرپا ہوگا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔ چین اور پاکستان کے ون بلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ ون بلٹ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

مزار اقبالؒ پر حاضری

ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔

اسلام آباد آمد، وزیراعظم نے استقبال کیا

ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی شامل ہیں۔ اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین  اعلیٰ سطح وفود کے اجلاس ہوں گے۔ یہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔  اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ
  • پاک ایران تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، اسحاق ڈار
  • پاکستان اور ایران کے مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
  • پاک ایران وزرائے دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
  • اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پرگفتگو