راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم شوکت رحمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔

 ملزم کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز ویڈیوز پوسٹ کی گئیں اور عوام میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

 این سی سی آئی اے راولپنڈی نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثہ کا ملزم ضمانت منسوخی پر گرفتار

فائل فوٹو۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کرکے 2025 میں لیبیا کشتی حادثہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو اسپشل کورٹ برائے امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کراچی: ایف آئی اے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، غیر قانونی انجیکشن برآمد

ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے 36 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم نے شہری کو یورپ کے بجائے لیبیا بھجوایا، لیبیا سے شہری کو کشتی کے ذریعے یورپ میں داخل کرانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت واقع ہوئی، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے ملزم کے 5 بینک اکاؤنٹ منجمد کروائے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم کے زیر استعمال اکاؤنٹس میں 60 لاکھ روپے کی رقم منجمد کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر پھوپھا گرفتار
  • جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانے میں ملوث دو ایجنٹس گرفتار
  • کوئٹہ: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: غیر ملکی شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: قتل کے بعد خاتون کی لاش سمندر میں پھینکنے والا ملزم 3 سال بعد گرفتار
  • کراچی، غیر قانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثہ کا ملزم ضمانت منسوخی پر گرفتار
  • کراچی: غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص گرفتار