نیب لاہور نے ملزمان سے 2ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے کی رقم کا چیک سیکریٹری فنانس کے حوالے کردیا۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں پلی بارگین کے تحت 2 ارب مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کردیا۔

نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس شیخوپورہ کیافسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کے بوگس چیکس کے اجرا کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔ملزمان کیخلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا، نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی۔

غلام صفدر شاہ نے کہا کہ مذکورہ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں، نیب کی اولین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کی مطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی کے جنگی جنون نے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عالمی ادارے کی وارننگ مودی کے جنگی جنون نے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عالمی ادارے کی وارننگ اسرائیلی فوج کاایرانی میزائل روکنے کے دفاعی سسٹم میں خرابی کا اعتراف اسرائیلی عوام کو ایران کے ساتھ طویل جنگ کا خوف، ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کا 10سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے پر اتفاق ایران میں پھنسے مزید 121پاکستانی وطن پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیب لاہور نے

پڑھیں:

28 سال بعد برفانی گلیشیئر سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

فائل فوٹو

28 سال قبل برفانی طوفان میں لاپتہ ہونے والے نوجوان نذیرالدین ولد بہرام کی لاش کوہستان کے لیڈی پالس گلیشیئر سے حیرت انگیز طور پر برآمد ہوئی ہے۔

نذیرالدین کا تعلق صالح خیل قبیلے سے تھا اور وہ 1997ء میں سپت سے واپسی پر اپنے گھوڑے سمیت برفانی گڑھے میں گر گئے تھے، اس وقت مقامی افراد اور اہل خانہ نے کئی دنوں تک ان کو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔

ملک میں گرمی بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے، جھیلیں نمودار ہونے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ رواں ماہ اپریل تا جون ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔

حال ہی میں جب لیڈی پالس گلیشیئر پگھلنا شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشیئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھیں، قریبی دیہاتیوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی، تحقیقات کے بعد تصدیق ہوئی کہ یہ باقیات نذیرالدین کی ہیں جو 28 سال قبل لاپتہ ہوئے تھے۔

حیران کن طور پر ان کے کپڑے، ویسٹ کوٹ اور جیب میں موجود شناختی کارڈ ابھی تک محفوظ تھے، جنہوں نے ان کی شناخت میں مدد دی۔

نذیرالدین کی لاش کی واپسی نے ان کے اہل خانہ اور علاقے کے بزرگوں کو ایک بار پھر اس دن کی یاد دلا دی جب وہ گھوڑے پر سوار ہو کر نکلے تھے اور پھر کبھی واپس نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  • 28 سال بعد برفانی گلیشیئر سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد
  • کراچی: حوالہ و ہنڈی میں ملوث گینگ کے دو رکن گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی کرنسی برآمد
  • کرپشن میں ملوث  ایس ایچ او ڈیفنس بی اہلکاروں سمیت معطل
  • لاہور: شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
  • قلت جاری ‘ ذخیرہ اندوز شوگرڈیلرز کے خلاف مقدمات کریک ڈائون کے احکامات 
  • لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کیس، تیسرا مرکزی ملزم ہلاک، چوتھے کی تلاش جاری
  • ایف آئی اے کی شہید بےنظیرآباد سرکل میں کارروائی، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی، کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار