اسرائیلی جارحیت کی غیرمشروط روک تھام جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ ہے، ایرانی صدر
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
تہران(انٹرنیشنلڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔
جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔
ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے میزائل یا دفاعی صلاحیتوں پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو جنیوا میں یورپی نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات صرف ایٹمی پروگرام اور علاقائی معاملات تک محدود رہیں گے۔
ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ وہ جنیوا صرف ایٹمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے لیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی سے بات نہیں کرے گا۔
عراقچی نے کہا کہ ایران کے میزائل سسٹم کا مقصد ملک کا دفاع کرنا اور دشمنوں کو روکنا ہے، اور ان دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایرانی صدر کہ ایران کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کیخلاف حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے، ایرانی صدر
اسلام آ باد:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔
یہ بات انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں 13 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔