اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور ثقافتی روابط کے فروغ کی اہمیت کوبھی اجاگرکیا ۔

(جاری ہے)

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی جانب سے جمعہ کو یہاں گنز اینڈ کنٹری کلب میں عمانی بائیکرز کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے دورہ کی سہولت فراہم کرنے پر عمان میں پاکستانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عمانی بائیکرز کی یہاں موجودگی پاکستان اور عمان کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے۔

راناثناء اللہ نے بائیکرز کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات بشمول سیکورٹی اور مہمان نوازی کو احتیاط کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور عمان کے عوام کے عوام سے تعلقات کو مستحکم کرنے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے بھی بائیکرز کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ شمالی علاقوں کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی سیاحت کو فروغ ملے گا۔بوشر بائیکرز کلب کے رکن محمد النبھانی نے دورے کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کی خوبصورتی کے نظارے اور پاکستانی عوام سے ملنے کے منتظر ہیں۔

دریں اثناء ظہرانے سے قبل بوشر بائیکرز کلب کے ممبران نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔بوشر بائیکرز کلب کے ممبران کے وفد میں عیسیٰ الحسنی، محمد النبھانی، کامل اے آئی وہبی، ماجد الرواحی، محمد منینی، ماجد الوہابی اور محمد الرواحی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے خیر سگالی کے سفر کی منصوبہ بندی کی گئی ، عمان کا پاکستان میں خیر سگالی کا سفر عمان میں مقیم پاکستانی شہری عاطف علی کی قیادت میں ایک وژنری اقدام ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد عمانی موٹر سائیکل سواروں کے پاکستان میں سفر کا اہتمام دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،یہ سفر جدید اور بامعنی انداز میں اتحاد، دوستی اور علاقائی تعاون کے پیغام کو تقویت دینے کی ایک کوشش بھی ہے۔ \395\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بوشر بائیکرز کلب کے رانا ثناء اللہ عمانی بائیکرز ثناء اللہ نے اور ثقافتی کے درمیان کرتے ہوئے ممالک کے انہوں نے عمان کے کے فروغ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

2 برادر ملک دشمن کے سامنے شانہ بشانہ ہیں، وزیر دفاع کا پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے پر ردعمل 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد

https://x.com/KhawajaMAsif/status/1968539158219215303

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے تھے جہاں سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی خودمختاری و سالمیت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ملک پر حملہ دونوں پر تصور ہوگا، مشترکہ جواب دیا جائے گا، پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ طے

معاہدے کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنر بن گیا ہے۔

اس معاہدہ کی تیاری اور تکمیل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار نمایاں ہے

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کئی دہائیوں پر محیط فوجی تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعلقات کو ایک باقاعدہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں ڈھالتا ہے۔

اس معاہدہ سے نہ صرف خطے میں امن اور عالمی سلامتی کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی، سفارتی اور عسکری میدانوں میں بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا، شفقت علی خان
  • اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین
  • رانا ثناء کا بیان آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بذریعہ بی آئی ایس پی نہیں کرینگے: یوسف رضا گیلانی
  • جب پاکستان اور سعودیہ عرب دونوں اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے، رانا ثنا اللہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ: دو برادر ملک دشمن کے خلاف شانہ بشانہ ہیں، خواجہ آصف
  • 2 برادر ملک دشمن کے سامنے شانہ بشانہ ہیں، وزیر دفاع کا پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ