اسلام آباد:

پاکستان کے مختلف دینی مدارس کے فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران مدارس کے طلباء کو آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے پاکستان آرمی کی تربیت کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا۔

طلباء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور روزمرہ زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

طالب علم، حمزہ ارشد کا کہنا تھا کہ فوج کی ٹریننگ دیکھ کر کافی حوصلہ افزائی ہوئی، ٹرینیز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھائیں جو کہ بہت اعلیٰ تھیں، آئی ایس پی آر اور پاک فوج کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ سب قریب سے دیکھنے کا موقع دیا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ آج سے 20 سال قبل، ہمارے جامعتہ الرشید کے رئیس سے ہم نے سننا شروع کیا کہ اس ملک کے لیے پاک فوج کا قیام کتنا ضروری ہے، رئیس جب پاک فوج کی صفات بیان کرتے تھے تو ہم نے وہ باتیں بطور نظریہ ضرور سنی تھیں لیکن ان کا عملی مشاہدہ ہماری نظروں سے نہیں گزرا تھا۔

فیکلٹی ممبر سفیان علی نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں رئیس کے ان الفاظ کی صحیح تفسیر دیکھی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان ملٹری اکیڈمی

پڑھیں:

حکومت کا اسکول ٹیچرز کے لیے انعام کا اعلان

پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، امتحانات میں نمایاں نتائج دینے والے اسکول اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا وہ تمام قابلِ احترام اساتذہ جنہوں نے مستقل محنت کے ذریعے اپنے طلبہ کے نتائج بہتر بنائے، انہیں حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔
ناقص کارکردگی پر وارننگ
وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ وہ اساتذہ جن کے طلبہ ہر سال مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، کیونکہ ناقص نتائج اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
میٹرک 2025 کے نتائج کے تناظر میں بیان
یہ بیان پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کے اعلان سے چند روز قبل سامنے آیا ہے، جسے ایک پالیسی اشارہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
امتحانی نتائج کا خلاصہ
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مطابق امتحانات میں کل 2,54,012 طلبہ نے شرکت کی ، ان میں سے 1,65,912 طلبہ کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 65.32 فیصد رہا۔یہ اقدام تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جو تعلیمی نظام میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • سانحہ خوازہ خیلہ
  • پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
  • حکومت کا اسکول ٹیچرز کے لیے انعام کا اعلان
  • نامور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما رئیس آف چکوال چوہدری محمد علی خان انتقال کرگئے۔ 
  • چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈیا
  • غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ
  • حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ
  • آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ، طلباء و طالبات کا قلعہ بالا حصار کا دورہ
  • آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ؛ طلباء و طالبات کا قلعہ بالا حصار کا دورہ
  • شہر بھر میں مشہور کراچی کا خوبصورت اسکول