اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان کو اہلیہ سمیت مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایرانی جوہری سائنسدان اپنی اہلیہ سمیت موجود تھے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اسلحہ منتقلی یونٹ کے کمانڈر بہنام شہریاری کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بہنام شہریاری ایران سے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو اسلحہ منتقل کرنے کی تمام کارروائیوں کے نگران تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج حملے میں
پڑھیں:
ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
ایران اسرائیل جنگ نویں روزمیں داخل ہوگئی،ایران کی جانب سےاسرائیل پرتازہ جوابی حملہ کیاگیا،آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنےمیں ناکام ہوگئے،مقبوضہ وسطی اورجنوبی فلسطین میں سائرن بج اٹھے،حیفا پرایرانی حملوں میں زخمیوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔
ایران نے اسرائیل کےفوجی اڈوں اوردمونا میں ایٹمی ری ایکٹرکو بھی نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے،ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی جنرل نےانتباہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوسکتی ہے،عوام تیار رہیں،مزید مشکل دن آنیوالے ہیں۔
ایران کے شہر اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،خیال رہے کہ اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر ایران کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نےتہران ،نجف آباد کرَج، اورقم شہرپرحملے کردئیے،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ڈرون ونگ کے کمانڈر کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں امین پورجودکی ہلاک ہوئے
ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایرانی نےایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے گروسی کے رویے کی مذمت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش این ڈی ایم اے کی آج سے23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری ایران کو حساس مشینری کی فراہمی کے الزام پر امریکا نے 20اداروں پر پابندیاں عائد کردیں چیئرمین واپڈا جنرل (ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن... پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم