ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف مذمتی قراردادوں کا مقصد بھی علاقائی امن کو فروغ دینا ہے۔

اقوام متحدہ ،عالمی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کو اس جنگ کے خاتمے کےلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے حوالے سے دنیا نے ہماری کوششوں کی ہمیشہ تعریف کی ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور علاقائی سلامتی کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہماری افواج نے یہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورِ اقتدار میں انہوں نے جنوبی پنجاب کےلئے بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں۔جنوبی پنجاب صوبے کےلئے جتنی کوشش پیپلز ہارٹی نے کی کسی اور نے نہیں کی۔سرائیکی وسیب کے مسائل کے حل کےلئے الگ صوبہ ضروری ہے جس کےلئے ہم منظم طریقے سے تحریک چلائیں گے۔تاکہ یہاں غربت اور افلاس کا خاتمہ ہو۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی قدآور شخصیت اگر آج موجود ہوتیں تو موجودہ بحرانوں کا خاتمہ ہو جاتا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی بی شہید اور ذولفقار علی بھٹو عوامی لیڈر تھے ۔انہوں نے غریبوں ،کسانوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کےلئے جدوجہد کی۔چئیر مین سینٹ نے مزید کہا کہ انہوں نے 1987ء سے بی بی شہید کے ساتھ کام کیا اور مقدمات کا سامنا کیا ،لیکن بی بی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خواجہ رضوان عالم اور راو ساجد علی کے ہمراہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔سٹی صدر ملک نسیم لابر،عابدہ بخاری ،ساجد۔ بلوچ،ملک منظور ڈمرہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کا کہنا تھا کہ کہا کہ

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو