وحدت یوتھ کراچی کا کابینہ اجلاس، تنظیم سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں صدر وحدت یوتھ کراچی نے کہا کہ ہمیں سب سے اچھے اخلاق و کردار کیساتھ ملنا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی گروہ، ہئیت، قبیلہ، قوم یا تنظیم سے ہی کیوں نہ ہو، امام زمانہ (عج) کے ظہور کی زمینہ سازی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا کیوں کہ ہمارا سب سے اہم ترین ہدف مہدویت کے نظام کا قیام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ کا پہلا اجلاس ڈویژنل صدر سید علی حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت صوبائی سیکرٹریٹ، سولجر بازار میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ اراکین نے شرکت کی، ڈویژنل علی حیدر کاظمی نے تمام نامزد ڈویژنل اراکین کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جو خداوندِ متعال نے ہمیں توفیق بخشی اور ہمارے ناتواں کاندھوں پہ جو معاشرہ سازی کی بھاری ذمہ داری عائد فرمائی ہے ہمیں اس ذمہ داری سے احسن طریقے سے نبرد آزما ہونا ہے، اپنے اندر شرحِ صدر پیدا کرنا ہے، ایک دوسرا کا احترام کرنا ہے، ایک دوسرے کا ہمکار بننا ہے، ملتِ تشیع پاکستان میں موجود تمام طبقات تک وحدت یوتھ کا پیغام لے کہ جانا ہے چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہی کیوں نہ ہو، ہمیں اپنے تنظیمی امور میں نظم و ضبط قائم کرنا ہے، ہمارا پیغام اتنا منظم اور مؤثر ہونا چاہیئے کہ ہم جہاں بھی یوتھ کا پیغام لے کر جائیں نوجوان ہمارے کاروان کا حصہ بنے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی علمی استعداد کو بڑھانا ہے، سب سے مہم ترین عمل جو ہمیں انجام دینا ہے وہ تربیت ہے، ہمیں اپنی تربیت کیساتھ ساتھ ممبران اور معاشرے میں موجود تمام جوانوں کی تربیت کرنی ہے، ہمیں سب سے اچھے اخلاق و کردار کیساتھ ملنا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی گروہ، ہئیت، قبیلہ، قوم یا تنظیم سے ہی کیوں نہ ہو، امام زمانہ (عج) کے ظہور کی زمینہ سازی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا کیوں کہ ہمارا سب سے اہم ترین ہدف مہدویت کے نظام کا قیام ہے، کابینہ اجلاس میں مردہ باد اسرائیل ریلی، موجودہ تنظیمی صورتحال، ماہِ محرم الحرام کی برنامہ ریزی، شعبۂ مالیات کی مضبوطی، ممبران و جوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکمتِ عملی اور تنظیم سازی کے موضوعات پہ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وحدت یوتھ
پڑھیں:
27ویں ترمیم کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ، اجلاس کل جمعہ کو ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے 27ویں ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ اجلاس جمعہ کی صبح 9بجکر 45منٹ پر ہوگا۔
کابینہ اجلاس کمیٹی روم نمبر 2 پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر قانون کی جانب سے شرکا کو مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، اتحادیوں کے مطالبات بھی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں ترمیم جمعہ کو ہی سینیٹ میں پیش کی جائے گی، جس پر غور کے لیے سینیٹ دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کی منظوری دے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت فاروق ایچ نائیک کریں گے، کمیٹی کو ترمیم پر غور کے لیے دو دن کا وقت دیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوں گے۔ پیر کو سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی جس کے بعد سینیٹ پیر یا منگل کو آئینی ترمیم کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق اسی روز ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی، قومی اسمبلی بحث کے بعد بدھ یا جمعرات تک ترمیم منظور کرلے گی۔
دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر میں وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی وفد نے اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔ ملاقات میں مجوزہ ترمیم کی شقوں اور موقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
حکومت کو جے یو آئی کے بغیر ہی سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت ملنے کا یقین ہے۔ 96کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے 26، (ن) لیگ کے 20، بی اے پی کے 4، ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3 سینیٹرز موجود ہیں۔ اے این پی اور 7آزاد سینیٹرز بھی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے ۔