ڈرائیور کا انوکھا احتجاج، ٹریفک پولیس کو شہد کی مکھیوں سے نشانہ بنایا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسپین کے شہر لیڈا کے ایک قصبے میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا۔ اہلکار نے جب معمول کے مطابق اس سے سوالات کیے تو وہ تلخ مزاجی پر اتر آیا، یہاں تک کہ پولیس کو گاڑی چڑھا دینے کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس کو اس کے رویے سے شبہ ہوا کہ وہ نشے میں ہے، جس پر بریتھلائزر ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈرائیور مزید بپھر گیا اور پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔
صورتحال اس وقت اور بھی عجیب رخ اختیار کر گئی جب ڈرائیور غصے میں اپنی وین کے اندر گیا اور وہاں سے شہد کی مکھیوں کا ایک چھتا نکال کر اہلکاروں پر چھوڑ دیا۔ مکھیوں کے حملے سے پریشان ہوکر دو پولیس اہلکاروں نے قریبی ریسٹورینٹ میں پناہ لی۔
اس دوران ڈرائیور موقع پا کر وین میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے بعد میں اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
یہ واقعہ اسپین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیش آنے والے عجیب و غریب چیلنجز کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں بھی خاصی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس کو
پڑھیں:
سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
ایس ایس پی کشمور نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع کشمور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکار کی جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کشمور فی الفور جملہ پولیس کاروائی سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس حفاظت خود اختیاری کے تحت گشت، ناکہ بندی، پیٹرولنگ اور دیگر امور کو یقینی بنائے۔