فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترکیہ کے صدر طیب اردوغان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترکیہ کے صدر طیب اردوغان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات استنبول میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی ۔ جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے ترکیہ صدر طیب اردوغان کے لیے وزیر اعظم کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا سے ترکیہ پہنچے ۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ شرکت کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔
مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہیں ہوا۔جیو نیوز سے گفتگو میں کہاکہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔
پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔
مزید :