رہبرِ معظم کو میلی نگاہ سے دیکھنے والوں کے مفادات پوری دنیا میں نشانہ بنیں گے، ایم ڈبلیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ہفتہ وار دعائے توسل و جشن عید غدیر و عیدِ مباہلہ سے خطاب میں مقررین نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، حدیث کساء، تلاوتِ قرآن، اور عظیم الشان سالانہ محفل میلاد بعنوان "عیدِ غدیر خم و عیدِ مباہلہ" کا بابرکت انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن و حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر الحسینی نے حاصل کی، دعائے توسل مولانا نعیم الحسن الحسینی نے تلاوت کی۔ اس پُرنور محفلِ میلاد میں فیضان رضا قادری، انس قادری، قیصر جعفری، ثاقب رضا ثاقب، اریب ہادی، رضی زیدی، محمد تقی ایڈووکیٹ، محمد علی جلالوی، شیراز زیدی، کوثر علی، علی رضا جعفری، محمد ابرہیم، عدنان کربلائی، منور حسین، یارو حسین، جون رضا، شاہ زیب عباس اور علی اکبر سمیت نامور شعراء، منقبت خواں اور اہلسنت نعت خواں حضرات نے مولا علی علیہ السلام کی شان میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الحسن الحسینی اور ناصر الحسینی نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ مقررین نے سخت لہجے میں خبردار کیا کہ اگر رہبرِ معظم کی جانب کسی نے میلی نگاہ ڈالی، تو دنیا بھر میں اس کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور غاصب اسرائیل کی جنگ میں فتح ہمیشہ حق کی ہوگی۔ غدیر کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غدیر، عیدِ اکبر ہے، جس دن دین مکمل ہوا اور کفار مایوس ہوگئے، یہ دن امام علیؑ کی ولایت کے اعلان اور احیاء کا دن ہے۔ اس موقع پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر دعا کمیٹی کی جانب سے عیدِ غدیر و مباہلہ کی خوشی میں شرکاء میں مٹھائی اور بریانی تقسیم کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کتاب ہدایت
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
مگر وہ نمازی o جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں o اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے o مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی o اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں o اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں o بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں o
سورۃ المعارج (آیت: 22 تا 28 )