مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
بھیس بدل کر لاہور کے جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا۔ اس دوران مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا آڈیو پیغام بھی سپیکر پر نشر ہو رہا تھا، جس میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان شامل تھا۔
دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے صفائی، عملے کی موجودگی اور طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی جاری تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 30 مارچ کو مریم اورنگزیب نے جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا اسی طرح بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر ادویات کی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔