data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں مالی سال 2025/2026 کے بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی مسائل جب بھی درپیش ہو تو ہر چیز کے لیے فائنانس کی جانب دیکھا جاتا ہے شہر میں کرائم کے خلاف حکمت عملی و لائحہ عمل کی ترتیب سے قبل حزب اختلاف سے مشاورت و تجاویز کے لیے ملاقاتیں جاری رہتی ہیں تاہم اسٹریٹ کرائم کی بیخ کنی پر حکومت کا فوکس ہے اور یہی وجہ ہے کہ کرائم ریٹ نیچے گیا ہے۔سندھ پولیس کے پورٹ فولیو میں 10 ہزار 409 ملین کا بجٹ ہے جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی سمیت جاری اسکیمز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولز میں منشیات کے استعمال سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں اور ہمیں احساس ہے کہ ہم کسی اسکول کی بدنامی نہیں چاہتے لہٰذا اسکول انتظامیہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم میں گرفتار ہونے والے 70 فیصد ملزمان منشیات کے عادی ہیں تاہم یہ بھی رپورٹ ملی ہے کہ اس مذموم دھندے میں پولیس کے کچھ افسران بھی ملوث ہیں اور ہم پولیس میں موجود ان کالی بھیڑوں کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارروائی کو یقینی بنارہے ہیں جبکہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو ہی اہم ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں 8 ہزار سے زائد منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم یہ تعداد ناکافی ہیں ہمیں منشیات کے بڑے ڈیلرز اور مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس کے

پڑھیں:

امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 برس کے عمر میں چل بسے ہیں ان کے خاندان نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں چل بسے۔ امریکی تاریخ کے طاقتور ترین نائب صدر کہے جانے والے ڈک چینی کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈک چینی نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش جونیئر کے ساتھ دو مسلسل ادوار (2001 سے 2009) تک ملک کے 96 ویں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈک چینی اپنی عمر کے آخری برسوں میں پارٹی سے دور ہو گیئے تھے تاہم وہ اپنے سخت گیر قدامت پسند نظریات پر قائم رہے اور دوسری مدت کے صدارتی الیکشن مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل اور جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھی قرار دیا تھا۔

تاہم اپنی طویل سیاسی زندگی کا آخری ووٹ انہوں نے اپنی جماعت ری پبلیکن کے بجائے لبرل ڈیموکریٹ کاملا ہیرس کو دیا تھا، جو ان کی جانب سے ریپلکن پارٹی پر اظہار عدم اعتماد کی غمازی کرتا ہے۔

سابق امریکی نائب صدر دل کے امراض میں مبتلا تھے اور انہیں کئی بار دل کا دورہ بھی پڑ چکا تھا۔ تاہم 2012 میں انہوں نے دل کی ٹرانسپلانٹ سرجری کرا لی تھی۔

ڈک چینی کی سیاسی زندگی پر گہرا داغ ان کا اکیسویں صدی کے اوائل میں عراق پر حملے کی بھرپور حمایت اور مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔ بعد ازاں امریکا کا یہ قدم غلط ثابت ہوا، تاہم سابق نائب صدر اپنے پرانے موقف پر قائم رہتے ہوئے عراق پر امریکی حملے کو درست قرار دیتے رہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے استعفیٰ دیدیا
  • وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے انکشافات
  • ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کا معاملہ، 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول
  • اسلام آباد میں ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
  • ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت
  • اسلام آباد: والد کے قتل میں ملوث بیٹا سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور میں گھریلو وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار اور ہنی ٹریپ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • ڈکی بھائی رشوت خوری کیس: سائبر کرائم افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • فرض شناس پولیس افسران تا حال تعیناتی سے محروم
  • امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے