سعیداحمد سعید:بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خواتین کےگھرانے کا ڈائنامک سروے نامکمل، بی آئی ایس پی کی نااہلی کی سزا محکمہ ڈاک کے عملے کو دی جانے لگی۔

سروے کے خطوط کی ترسیل کیلئے اتوار کے روز بھی دفاتر لگا دئیے گئے، سروے لیٹر کی تقسیم کیلئے محکمہ ڈاک کا عملہ اتوار کےروز ڈیوٹی کرنےپر مجبور ہے۔

پوسٹ مین کو زبردستی اتوار کے روز ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، ایڈریس ،فون نمبر نہ ہونے سے عملے کولیٹرز کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش

پوسٹ مین ایڈریس ،رابطہ نمبر نہ ہونے پر مساجد میں اعلان کرانے پرمجبور ہیں، ملک بھر میں 30جون تک ڈاکخانے کے عملے کو اتوار کی چھٹی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاک خانوں کے عملے کو کسی قسم کی شارٹ لیو بھی نہ دینے کی ہدایات جاری، رجسٹرڈ خواتین کو پیسے جاری مگر پتہ اور رابطہ نمبر نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نمبر نہ ہونے عملے کو

پڑھیں:

پاک سعودیہ معاہدہ، ق لیگ کا اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان

جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اتوار 21 ستمبر کو  پاک سعودی عرب معاہدے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کیلئے سرگرم رہتے ہیں، پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سکیورٹی سعادت کی بات ہے، ہماری جماعت سمجھتی ہے کہ ’’بنیان المرصوص ‘‘کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں، دفاعی اداروں، پارلیمان اور قوم کی بے مثال یکجہتی نے ہمیں یہ خوشی اور عظیم دن دیکھنا نصیب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
  • پاکستانیوں کاحساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے لگا:چیئرمین پی ٹی اے کاہوشربا انکشاف
  • پاک سعودیہ معاہدہ، ق لیگ کا اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان
  • مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
  • حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ ہونے کا انکشاف
  • سندھ حکومت ہزاروں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری نہ کرسکی، مدت میں مزید توسیع نہ کرنیکا فیصلہ، شہریوں کو تشویش
  • خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟
  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • فیفا نے فٹبال کی نئی رینکنگز جاری کردیں، اسپین 11 سال بعد پہلے نمبر پر، پاکستان کا نمبر کیا رہا؟