امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، ایرانی حکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بیان میں کہا کہ فردو جوہری سائٹ کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ نطنز اور اصفہان کے قریب بھی حملے کیے گئے۔
عہدیدار کے مطابق ان حملوں سے قبل تمام حساس تنصیبات کو خالی کر دیا گیا تھا اور ان مقامات پر کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جس سے کسی قسم کا اخراج یا نقصان ہو سکتا۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنصیبات کو
پڑھیں:
اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عامرڈوگر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ نے ہمارے اراکین کو دس دس سال کی سزائیں دے دیں، اور اب ایوان سے نکال رہے ہیں۔”
ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ ایوان کس کام کا؟ دس اراکین کو ایوان سے اٹھا دیا گیا لیکن آپ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ وقاص اکرم کی درخواستیں اسپیکر کے دفتر میں موجود ہیں، مگر انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب اراکینِ اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عامر ڈوگر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
“عمران خان جھکا نہیں، اسی لیے جیل میں ہے۔ اگر وہ جھک جاتے تو آج اس ایوان میں ہوتے۔”
اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“اگر یہی سب کچھ کرنا ہے تو پھر ایوان کو تالہ لگا دیں۔”
ان کا یہ خطاب ایوان میں ایک نئی سیاسی گرما گرمی کا پیش خیمہ بن گیا ہے۔
Post Views: 11