امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران نے 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیئے جس کے باعث یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل فائر کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے، تاہم ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے تل ابیب کے رہائشی علاقے میں شدید تباہی مچا دی، حملے میں کئی دو منزلہ رہائشی عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہوگئیں۔(جاری ہے)
اس ضمن میں ایمرجنسی ادارے نے بتایا کہ بعض عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، ارد گرد کے علاقے میں بھی شدید نقصان ہوا، مرکزی اسرائیل میں گرنے والے میزائل کے مقام پر بم ڈسپوزل یونٹس اور پولیس افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں، شمالی شہر حیفہ کے ایک سٹی اہلکار نے بھی شہر میں میزائل گرنے کی تصدیق کی، جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں امدادی کارکن موجود ہیں جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد ملک بھر میں کم از کم 10 مقامات پر ہنگامی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، ریسکیو فورسز ان تمام علاقوں میں متحرک ہیں جہاں میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ان حملوں میں اب تک کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، شہری فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور مزید اطلاع تک وہیں رہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بعد
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔