سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی شاندار نمائش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ماسکو: 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ نے دعوت پر میڈیا شراکت دار کی حیثیت سے شرکت کی، فورم کے مرکزی مقام پر ایک نمائش گاہ قائم کی گئی تھی ، جہاں پر موجود اسٹوڈیو میں غیر ملکی مہمانوں کے انٹرویوز کیے گئے اور فورم سے متعلق نشریات مختلف زبانوں میں عوام تک پہنچائی گئیں۔علاوہ ازین، نمائش گاہ میں چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت نے ، شاندار پروگرامز اور قومی ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کا مظاہرہ کیا ، جس نے فورم میں شریک مختلف ممالک کے سیاسی اور تجارتی شعبے کے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے میڈیا شراکت دار کے طور پر چین اور روس کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کو گہرا کرنے کے لیے چائنا میڈیا گروپ نے 26 آڈیو اور ویڈیو پروڈاکشنز پیش کیں ۔”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) سمیت پروڈاکشنز سے چین کے صدر شی جن پھنگ کی غیر معمولی سیاسی دانش مندی، گہری فلسفیانہ کامیابی، اور عظیم انسانی جذبات کو بیان کیا گیا۔اس کے علاوہ چینی طرز کی جدیت کے عمل کو دکھانے کے لیے مختلف پروگرامز بھی نشر کئے گئے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے لاکھوں افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایف بی آر ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20 ،20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے، بنگلوں، گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔
Ansa Awais Content Writer