سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی شاندار نمائش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی شاندار نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
ماسکو: 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران چائنا میڈیا گروپ نے دعوت پر میڈیا شراکت دار کی حیثیت سے شرکت کی، فورم کے مرکزی مقام پر ایک نمائش گاہ قائم کی گئی تھی ، جہاں پر موجود اسٹوڈیو میں غیر ملکی مہمانوں کے انٹرویوز کیے گئے اور فورم سے متعلق نشریات مختلف زبانوں میں عوام تک پہنچائی گئیں۔علاوہ ازین، نمائش گاہ میں چائنا میڈیا گروپ کی مصنوعی ذہانت نے ، شاندار پروگرامز اور قومی ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کا مظاہرہ کیا ، جس نے فورم میں شریک مختلف ممالک کے سیاسی اور تجارتی شعبے کے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے میڈیا شراکت دار کے طور پر چین اور روس کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کو گہرا کرنے کے لیے چائنا میڈیا گروپ نے 26 آڈیو اور ویڈیو پروڈاکشنز پیش کیں ۔”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) سمیت پروڈاکشنز سے چین کے صدر شی جن پھنگ کی غیر معمولی سیاسی دانش مندی، گہری فلسفیانہ کامیابی، اور عظیم انسانی جذبات کو بیان کیا گیا۔اس کے علاوہ چینی طرز کی جدیت کے عمل کو دکھانے کے لیے مختلف پروگرامز بھی نشر کئے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا مستقبل چین میں ہے” غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اتفاق رائے بن گیا ، چینی میڈیا تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب اور نان فائلر کے کیش نکلوانے کی حد میں تبدیلی منظور سنگاپورچین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے، وزیر اعظم سنگاپور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ
پڑھیں:
جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
کراچی:آئی سی سی نے جولائی 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
جولائی کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بھارت کے شبھمن گل، جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو نامزد کیا گیا ہے۔
شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 567 رنز بنائے جس میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی دو شاندار اننگز شامل تھیں۔ ان کا اوسط 94.50 رہا اور بطور کپتان یہ ان کی پہلی سیریز تھی۔
ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 531 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بولاوایو میں ناقابل شکست 367 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف سیریز میں 251 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں، دو ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ رہے، اور اپنی ٹیم کو کئی اہم لمحات میں سہارا دیا۔
تینوں کھلاڑی اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت ایوارڈ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
خواتین کی کیٹیگری:
خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی دو کھلاڑیوں صوفیہ ڈنکلی اور سوفی ایکلسٹون کے ساتھ آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
صوفیہ ڈنکلی نے بھارت کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کئی اہم اننگز کھیلیں جن میں 75 اور 83 رنز کی نمایاں اننگز شامل تھیں۔
سوفی ایکلسٹون نے گیند اور بیٹ دونوں سے کارکردگی دکھائی، ٹی20 اور ون ڈے سیریز میں اہم وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ بھی رہیں۔
آئرلینڈ کی گیبی لیوس نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 154 ٹی20 رنز، تین وکٹیں اور ون ڈے میں بھی نصف سنچری سمیت شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔
تینوں کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کے باعث ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔