خاتون ٹک ٹاکر کے قاتل کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے‘ وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے مقتولہ ٹک
ٹاکر ثنا یوسف کے گھر آئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثنا یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، ثنا یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ثنا یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے، ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمے داری سے استعمال ہونا چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے تحفظ کے لیے فورم قائم ہونا چاہیے، ہمیں اپنی بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثنا یوسف
پڑھیں:
امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ ہلاکتوں کی اطلاعات
واشنگٹن: امریکا میں اس کا اپنا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس میں سوار فوجیوں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک تربیتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے میں4 فوجی سوار تھے، جن کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اعلیٰ فوجی افسران کے مطابق حادثہ جوائنٹ بیس لیوس میک کارڈ کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 بلیک ہاک تھا جو معمول کی تربیتی مشق پر تھا۔
فوجی حکام نے بتایا کہ سوار اہلکار 160 ویں اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔