گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نہر میں نہانے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سیالکوٹ: گرمی نے ستایا تو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف موترہ نہر پہنچ گئے۔
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف نہر پر نہانے گئے تو ان کے ہمراہ انکے مقامی قریبی دوست بھی تھے،انہوں نے نہر میں چھلانگ لگائی تو دیگر دوستوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں۔
خیال رہےکہا 75 سالہ وزیر دفاع خواجہ آصف تیراکی کے ماہر ہیں، موترہ نہر میں تیراکی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میچ کے دوران حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 6-0 کا اشارہ، وزیر دفاع کا دلچسپ ردعمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کم چک کے رکھ‘‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حارث رؤف کے حق میں لکھا کہ’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ‘‘*۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تو آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ’’6-0‘‘ کا حوالہ بھارت قیامت تک نہیں بھولے گا اور یہ لمحہ دنیا کی یادداشت میں بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔
گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف جب باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو بھارتی شائقین نے ان پر کوہلی کوہلی کے نعرے کسے، جواباً قومی فاسٹ باؤلر نے ہاتھ کی انگلیوں سے ’’6-0‘‘ کا اشارہ بنایا اور ساتھ ہی ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا علامتی اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کردیا، پاکستانی شائقین نے ان کے انداز کو سراہا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید برہم دکھائی دیے اور مختلف تبصرے کرتے رہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ ’’6-0‘‘ کا حوالہ دراصل اس کامیابی کی یاد دہانی ہے جو رواں برس مئی میں پاکستان ایئر فورس نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارت کے خلاف حاصل کی تھی۔ اس وقت پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بیان دیا تھا کہ فضائی جھڑپوں میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کو ’’چھ صفر‘‘ سے شکست دی۔