پیرس ائیرشو اختتام پذیر، سب سے بڑی ڈیل ایئربس کمپنی کی طے پائی، مالیت کتنی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پیرس:
فرانس کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل پیرس ائیرشو 2025 اختتام پذیر ہوگیا جہاں 7 روز تک جاری رہنے والے ائیرشو میں سب سے بڑی ڈیل ائیربس کمپنی کی طے پائی جس کی مالیت 21 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
پیرس ایئرشو 2025 کا آغاز16 جون کو ہوا تھا اور 22 جون تک جاری رہا جہاں 44 ممالک کی سینکڑوں ایوی ایشن اورڈیفنس کمپنیوں نے حصہ لیا۔
شو کے آخری دن پبلک کے لیے فری انٹری رکھی گئی تھی اور عوام کی بڑی تعداد نے شو دیکھا جہاں موجودہ اور مستقبل کی ایوی ایشن ضرورتوں کی مناسبت سے ائیرکرافٹس لائے گے تھے۔
پیرس ائیرشو کا میلہ ائیربس کمپنی نے لوٹ لیا، جس کی مجموعی طور پر 21 ارب ڈالرز کی ڈیل طے پائیں، ائیربس کمپنی 2035 تک 268 طیارے دنیا کی بڑی ائیرلائنز کو فرام کرے گی۔
بھارت میں حالیہ فضائی حادثے کے باعث بوئنگ کمپنی میں ایوی ایشن صنعت کاروں کی توجہ کم رہی، تاریخ میں پہلی مرتبہ پیرس ائیرشو 45 فیصد دفاعی آلات، میزائل سسٹم اور ڈیفنس سسٹم پر مشتمل رہا۔
پیرس ائیرشو میں بغیر پائلٹس اور ری چارج ایبل طیارے اور ڈرونز کی خاصی دھوم رہی، ائیرشو میں مستقبل کی طویل جنگوں اور ممالک کے مضبوط دفاعی نظام کے حوالے سے بھی آلات رکھے گئے تھے، پیرس ائیرشو میں توانائی کے کم استعمال اور ملٹی رولز طیارے بھی توجہ کا مرکز رہے۔
امریکا، جرمنی، فرانس، چین، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ہزاروں وفود نے پیرس ائیرشو میں شرکت کی، 7 روزہ پیرس ائیرشو میں رافیل، ایف-35 سمیت دیگر لڑاکا طیاروں کے فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز رہے۔
پیرس ائیرشو کے آخری دن شدید گرمی کے باوجود ہزاروں لوگ پنڈال میں پہنچے، پیرس ائیرشو کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
فرانس کے دارالحکومت میں منعقدہ ائیرشو میں درجنوں طیارے اپنے اپنے اسٹالز پر موجود رہے، پیرس ائیرشو میں ایوی ایشن ماہرین نے عوام کو آگاہی لیکچرز بھی دیے، شو میں خلائی سفر کے حوالے سے اسپیس راکٹ اور شٹلز کو بھی پیش کیا گیا۔
پیرس ائیرشو میں ائیراسپیس میں تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں طلبہ کو لیکچرز دیے گئے، ایوی ایشن اور ایرواسپیس کے سینکڑوں طلبہ کے انڑن شپس بھی طے پا گئیں۔
اگلا پیرس ائیرشو 2027 میں منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیرس ائیرشو میں ایوی ایشن
پڑھیں:
چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کی پہلی ششماہی میں، خدمات میں چین کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 8.0 فیصد اضافہ ہے. ان میں برآمدات 1688.3 ارب یوآن رہیں جو 15.0 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2198.96 ارب یوآن رہیں۔ سروس تجارت کا خسارہ 510.66 ارب یوآن رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 152.21 ارب یوآن کم ہے۔
ان میں سے علم پر مبنی سروس کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ علم پر مبنی خدمات کی درآمد اور برآمد 1502.54 بلین یوآن رہی ، جو 6.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ سفری خدمات میں تیزی سے اضافہ جاری رہا ،جس کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 1080.29 بلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو 12.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات میں 68.7 فیصد اور درآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔