data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل ملک بھر میں یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے کہاکہ  کل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دو ہفتے انتظار کریں گے، مگر حملہ پہلے ہی دن کر دیا، جو ان کی دوغلی پالیسی اور غیر اخلاقی طرزِعمل کا ثبوت ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب کھل کر امت مسلمہ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے، ایران پر کیا گیا امریکی حملہ دراصل پوری مسلم دنیا کے خلاف جارحیت ہے جو عالمی امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔

انہوں نے تمام جماعتی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ کل بروز پیر کو پورے ملک میں “امریکا مردہ باد” کے نعرے کے تحت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں اور عوام کو بھی اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے جنگی کارروائیوں کا سلسلہ نہ روکا تو جماعت اسلامی ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور وسیع کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اخلاقی اقدار کو پامال کر رہا ہے،امریکا کا زوال شروع ہو چکا ہے اور دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کو ظالموں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پونے دو سال سے فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  پیکا کے تحت 9 صحافیوں جبکہ عام شہریوں کے خلاف 689 مقدمات درج کئے گئے۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راولپنڈی میں عادل راجا اور عمران ریاض پر ریاست کے خلاف مؤقف اپنانے پر درج کئے گئے، گوجرانوالہ میں شہزاد رفیق کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، سوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پر شہری نے درخواست دی تھی۔

اسلام آباد سے احمد نورانی، صابر شاکر، معید پیرزادہ،  محمد وحید کے خلاف ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر مقدمات درج کیے، کراچی میں بھی فرحان ملک کے خلاف کارروائی کی گئی جو ابھی ضمانت پر ہیں۔

مکمل معلومات نہ ہونے اور غلط بیانی پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے افسر کو ڈانٹ دیا، کمیٹی نے  چاروں صوبوں کے آئی جیز سے تفصیلات مانگ لی۔

متعلقہ مضامین

  • ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
  • پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بھارت اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت ہیں، مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ثنااللہ سہرانی
  • بڑھتی  مہنگائی:جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، مثبت استعمال کیا جائے: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا
  • جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل
  • حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے: حافظ نعیم
  • ایرانی صدر کا پُرتپاک استقبال اعلان ہے کہ ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے، عظمیٰ بخاری