علی امین کیلئے صوبائی حکومت سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور کہا کہ علی امین گنڈاپور کسی بھی صورت اقتدار نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت علی امین کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا صرف بڑھکیں مار رہے ہیں کہ وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت اپنا بجٹ کسی بھی طریقے سے پاس کر لے گی کیونکہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی ملاقات ممکن نہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ صوبے میں کسی بھی وقت ایمرجنسی خارج از امکان نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی علی امین
پڑھیں:
دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون میں خاتون رکن اسمبلی سے سونے کی چین چھین لی گئی
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سدھا رام کرشنن سے مارننگ واک کے دوران اسکوٹی سوار ایک شخص نے سونے کی چین چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے کے بعد اُس وقت پیش آیا جب سدھا رام کرشنن پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں۔
ایک ہیلمٹ پہنے اسکوٹی سوار آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، اور جیسے ہی موقع ملا، ان کے گلے سے سونے کی چین زور سے کھینچ لی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر چوٹ بھی آئی۔
رکن اسمبلی نے فوری طور پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر واقعے کی شکایت درج کرائی اور اسے خواتین کی سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک پیغام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "اگر دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں، تو ملک کے باقی علاقوں کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔"
مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔