ایران پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 ء میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا ہے، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین حملے کے ملزم پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-8
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے ٹرین پر حملے کے الزام میں برطانوی شہری پر قتل کرنے کی 10 کوششوں کے الزامات عائد کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص پر لندن جانے والی ٹرین پر بڑے پیمانے پر چاقو حملے کے بعد 10 مختلف افراد کو قتل کرنے کی کوششوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پیٹربرو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ اینتھونی ولیمز پر ہفتے کی شام پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں جسمانی نقصان پہنچانے اور چاقو رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اسی دن لندن میں پیش آنے والے ایک علاحدہ واقعے میں بھی اینتھونی ولیمز پر قتل کی ایک اور کوشش اور چاقو رکھنے کے الزامات لگائے گئے۔ کاؤن کراؤن پراسیکیوشن سروس کی ٹریسی ایسٹن نے کہا کہ اس تحقیقات میں بہت زیادہ شواہد بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ پیش آنے والے واقعات نے کتنا تباہ کن اثر ڈالا ہے ۔
برطانیہ: فارنسک ٹیم کے ماہرین ریلوے اسٹیشن پر شواہد اکٹھے کررہے ہیں