کرم ،بارودی گولہ پھٹنے سے4 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرم (صباح نیوز) وسطی کرم میں بارودی گولہ پھٹنے سے4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ وسطی کرم تورغر کے مقام پر نامعلوم سمت سے بارودی گولہ فائر کیا گیا تاہم بارودی گولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، اہل خانہ اور عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں نے لاشیں دفن کرنے سے انکار کردیا۔واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کا صدہ میں احتجاج بھی جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارودی گولہ
پڑھیں:
جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ
مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا
جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام عائد کیا، اسرائیلی حملوں سے مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ ہوگئے، مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے مزید 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، لاکھوں فلسطینی غزہ میں کھنڈر بنے گھروں میں واپس آ رہے ہیں۔حماس کی جانب سے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔