Jang News:
2025-08-08@00:32:46 GMT

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال پر رپورٹ جاری

— فائل فوٹو 

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورت حال بتا دی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 12 ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 53 ہزار 500 کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 16 ہزار 200 کیوسک  ہے جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 30 ہزار 100 کیوسک ہے۔

دریاؤں، آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال سامنے آگئی

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بتادی۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ 97 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج 37 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق  تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1461.

52 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1170.95 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 26 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 644.30 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مقام پر پانی کی آمد کیوسک جبکہ اخراج میں پانی کی کیوسک ہے دریاو ں

پڑھیں:

ملک میں رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔

این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔

اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔

قومی مرکز برائے انسداد پولیو نے خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے سے پولیو کیس رپورٹ ہونے پر صورتحال کو تشویشناک قرار دیا جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی قیادت میں جنوبی اضلاع کے لیے انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔

نیشنل ای و سی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں خصوصی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ ہائی رسک اضلاع میں رسائی کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایک بار پھر قومی مرکز نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی  پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں جبکہ دیگر امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کورس بھی مکمل کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • امریکا کی پاکستان کے تانبے دلچسپی، آفر آگئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 
  • کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • ملک میں رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا