مودی کے اقتدار میں اقلیتوں پر حملے معمول بن چکے، مسلمان، عیسائی اور دیگر اقلیتیں مسلسل انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر ہیں۔

بی جے پی اقتدار میں ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ جبکہ اقلیتوں کی جان و مال اور عبادات سب خطرے میں ہے۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کی عیسائی برادری پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملے بڑھنے لگے اور اس حوالے سے بھارتی تجزیہ کار، ڈاکٹر اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہا پسند ہندوؤں کے ظلم کو آشکار کر دیا۔

ڈاکٹر اشوک سوائن نے بتایا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع ملکانگیری میں عیسائی برادری پر مہلک ہتھیاروں سے بہیمانہ حملہ کیا گیا، ہندوتوا غنڈوں کے بہیمانہ حملے میں 28 افراد شدید زخمی ہوئے، مودی کے بھارت میں کوئی محفوظ نہیں۔

ڈاکٹر اشوک سوین نے کہا کہ حملہ آوروں نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی حملے بی جے پی کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں جبکہ مودی سرکار سے انصاف کی کوئی امید باقی نہیں۔

اس حوالے سے بھارتی جریدے نیوز ریل ایشیا کی تحقیقاتی ٹیموں نے عیسائی برادری کی قتل و غارت کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے۔

تحقیقات کے مطابق ’’ریاست اڑیسہ کے اضلاع نابرانگپور، گجپتی اور بالاسور میں عیسائی برادری تدفین کے بنیادی حق سے محروم ہے۔‘‘

نیوز ریل ایشیا کے مطابق مارچ سے اپریل 2025 کے دوران تین فیکٹ فائنڈنگ ٹیموں نے ریاست اڑیسہ کے تین اضلاع میں عیسائیوں پر بڑھتے مظالم کی تصدیق کی، ضلع نابرانگپور میں 2022 سے 2025 تک عیسائیوں پر حملوں کے 8سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ عیسائی خاندانوں کو اپنے مرحومین کی تدفین سے روکا گیا، ضلع نابرانگپور میں عیسائی نوجوان کی تدفین کے بعد لاش کی چوری، ماں اور بہن پر وحشیانہ تشدد کر کے گھر سے نکال دیا گیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق 18 دسمبر 2024 کو بالاسور میں عیسائی نوجوان کی تدفین روکی گئی، قبائلی عیسائیوں کو بائیکاٹ اور دھمکیوں کا سامنا رہا جبکہ بھارتی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ضلع گجپتی میں 22 مارچ 2025 کو جوبا کیتھولک چرچ پر پولیس نے دھاوا بولا، خواتین اور بچیوں پر حملہ جبکہ دو پادریوں کو پاکستانی کہہ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نیوز ریل ایشیا کے مطابق ضلع گجپتی میں پولیس نے پادری کا کندھا توڑ دیا اور خواتین کی چادریں پھاڑ دیں، عیسائی مذہبی علامات کی بے حرمتی کی گئی دیگر متعدد دیہاتوں میں مسیحیوں کو گاؤں کے قبرستان میں تدفین سے روکا گیا، جنگلوں میں لاشیں دفنانے پر مجبور کیا گیا۔ بھارت میں اقلیتیں جبر کا شکار ہیں جبکہ ریاستی مشینری خاموش تماشائی۔

بھارتی جریدے کے مطابق شکایات کے باوجود کسی اہلکار کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، مقامی اخبارات نے عیسائیوں کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں شائع کیں، تین نسلوں سے مسیحی برادری کو اب ’’غیر روایتی‘‘ قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسی طرح، بھارتی جریدے کرسچینٹی ٹوڈے نے ریاست اڑیسہ میں عیسائیوں کے خلاف بدترین تشدد کو آشکار کیا ہے۔

کرسچینٹی ٹوڈے کے مطابق ریاست اڑیسہ فرقہ وارانہ تشدد کے دہانے پر ہے، ضلع نابرانگپور میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکار اقلیتوں پر حملوں میں ملوث ہو کر مظالم میں کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قبائلی عیسائیوں پر حملوں میں فرقہ وارانہ تعصب اور ذات پات پر مبنی ذہنیت ریاستی اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔

مودی سرکار کے دور میں انصاف دفن اور قانون ہندو انتہا پسندوں کا محافظ بن گیا۔ بھارت میں مذہبی آزادی محض دکھاوا ہے اور اقلیتیں ریاستی ظلم کی زد میں ہیں۔ مودی سرکار کے دور میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی مکمل خطرے میں جبکہ مودی اپنی جھوٹی تشہیر میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی جریدے ریاست اڑیسہ انتہا پسند بھارت میں کے مطابق

پڑھیں:

آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کُک نے آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصاویر جاری کر دیں جو 19 ستمبر 2025 کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ یہ وہی دن تھا جب بھارت میں آئی فون 17 سیریز باضابطہ طور پر لانچ کی گئی۔

ٹم کُک نے معروف فوٹوگرافرز انیز اینڈ وینوڈھ، مکالین تھامس اور ٹرنک ژو کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نئے ماڈل سے ابتدائی تصاویر لیں۔ اُنہوں نے ان تصاویر کو #ShotOniPhone فوٹوگرافی کا خوبصورت مظاہرہ‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟

جاری کردہ تصاویر میں پہلی تصویر میں 2 افراد ہاتھ پکڑے شہر کی فٹ پاتھ پر دوڑتے دکھائی دیتے ہیں جن کے پیچھے سرخ کپڑے کا ایک لمبا ٹکڑا ہوا میں لہرا رہا ہے، جبکہ پس منظر میں غروب آفتاب کے مناظر اور عمارتیں نظر آتی ہیں۔

Many thanks to Inez & Vinoodh, Mickalene Thomas, and Trunk Xu for capturing some of the first photographs with iPhone 17 Pro Max. Tonight was such a beautiful display of #ShotOniPhone photography. pic.twitter.com/X3GX9kaooQ

— Tim Cook (@tim_cook) September 19, 2025

دوسری تصویر سیاہ و سفید ہے جس میں 3 ڈانسرز کنکریٹ فرش پر ہم آہنگ پوز میں کھڑی ہیں اور پیچھے گھنے درخت اور صاف آسمان دکھائی دیتا ہے۔

تیسری تصویر میں 4 اسکیٹ بورڈرز ایک اسکیٹ پارک میں متحرک انداز میں نظر آتے ہیں، 2 ریمپ پر پھسل رہے ہیں، ایک اوپر کنارے پر بیٹھ کر دیکھ رہا ہے جبکہ چوتھا بورڈ ہاتھ میں لیے ریمپ کے اوپر سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

آئی فون 17 پرو میکس بھارت میں ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے کی قیمت پر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ 3 رنگوں سلور، کاسمک اورنج اور ڈیپ بلیو میں دستیاب ہے جبکہ اس کی اسٹوریج آپشنز 256 جی بی، 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی تک ہیں۔

نیا کاسمک اورنج کلر، جو زعفرانی رنگ سے مشابہت رکھتا ہے، بھارتی صارفین میں خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ٹم کُک کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس نہ صرف فوٹوگرافی کے نئے معیار قائم کرتا ہے بلکہ ایپل کی جدت اور ٹیکنالوجی میں تسلسل کی ایک اور نمایاں مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی فون 17پرو تصاویر ٹم کک ٹیکنالوجی

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلائزیشن فیچر شامل، صارفین گفتگو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے
  • غیروں کا نہیں، اپنوں کا ساتھ دیں”   نریندر مودی کی بھارتی عوام سے مقامی مصنوعات اپنانے کی اپیل
  • پی پی وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اسٹیفن کھوکھر
  • پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا
  • شام کے علاقے دیرالزور میں قسد اور داعش کے درمیان چھڑپوں کا سلسلہ جاری
  • بھارتی فوج کی جگ ہنسائی، خاتون نے مقروض فوجی اہلکار کو کھری کھری سنادیں
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری
  • آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری
  • شہر میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری، ماحول کو سنگین خطرات لاحق