بلاول نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو روکنا پاکستان کی سلامتی کیلئے ضروری قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کئی ملکوں کے بعد اب ایران پر اسرائیلی جارحیت کے سلسلے کو روکنا پاکستان کی سلامتی کیلئے ضروری قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف آیا، دنیا میں کوئی نہیں بولا، پھر یہ لبنان کے خلاف گیا، کوئی نہیں بولا کیونکہ ہم لبنانی نہیں تھے، پھر وہ یمن کے خلاف گیا، کوئی نہیں بولا کیونکہ ہم یمنی نہیں تھے اور اب اسرائیل ایران کے خلاف آگیا۔
اگلی بار پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہو گا، بلاول بھٹوبلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے برخلاف پاکستان کے 24 کروڑ افراد کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے،
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر ہم آج بھی نہیں بولے تو اس وقت بولنے والا کوئی نہیں ہوگا جب یہ ہمارے خلاف آئیں گے، خطے میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر روکنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔
بلاول نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگر اخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کوئی نہیں نے کہا کہ ایران کی پر حملہ کے خلاف
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا برونائی کا دورہ، علاقائی اور عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
تصویر، اسکرین گریبچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا ہے اور سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دارالامن نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈیفنس اکیڈمی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کے موضوع پر خطاب کیا۔
انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلباء سے ملاقات کی اور 19 ممالک کے افسران سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔ ہیڈکوارٹر رائل برونائی آرمڈ فورسز پہنچنے پر چیئرمین جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔