WE News:
2025-09-22@15:47:44 GMT

مستونگ: تحصیل کردگاپ حملے میں غفلت، 18 لیویز اہلکار برطرف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

مستونگ: تحصیل کردگاپ حملے میں غفلت، 18 لیویز اہلکار برطرف

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کردگاپ میں لیویز اسٹیشن اور نادرا آفس پر ہونے والے حملے کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان لیویز کے 62 اہلکار رشوت لینے کے الزام میں معطل

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق برطرفی کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی جانب سے پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ حملے کے وقت اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غافل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حملے کے دوران لیویز اسٹیشن، املاک اور مواصلاتی آلات کو شدید نقصان پہنچا، جس سے سیکیورٹی معاملات متاثر ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں دفعدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں، اور ان کی برطرفی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

مزید کہا گیا کہ متعلقہ حکم بلوچستان حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہدایت پر جاری کیا گیا، کیونکہ برطرف اہلکاروں پر دورانِ ڈیوٹی غفلت اور نااہلی کے الزامات ثابت ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں غفلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف

یہ اقدام سیکیورٹی فورسز کی صفوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان غفلت لیویز اہلکار برطرف مستونگ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان غفلت لیویز اہلکار برطرف مستونگ وی نیوز

پڑھیں:

نصیر آباد، ڈاکوؤں سے روابط پر تھانہ انچارج نوکری سے برطرف

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکو گینگ سے روابط ثابت ہونے پر تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج سب انسپیکٹر گہنور خان کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی نصیر آباد نے ڈاکوؤں سے روابط ثابت ہونے پر پولیس تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج اے ایس آئی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی نصیر آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکو گینگ درانی سراج فقیر محمد مغیری سے روابط ثابت ہونے پر پولیس تھانہ لانڈھی شریف کے انچارج سب انسپکٹر گہنور خان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی لاش تاحال برآمد نہ ہو سکی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی وضاحت
  • خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا
  • کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے 16 ملازمین برطرف
  • خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے ایک بارپھر سڑکوں پر، 30 ستمبر کو پشاور میں دھرنے کا اعلان
  • نصیر آباد، ڈاکوؤں سے روابط پر تھانہ انچارج نوکری سے برطرف
  • کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کی بہادری پر مبنی ڈاکیومنٹری ریلیز
  • بلوچستان، ستمبر میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، حکومت امن قائم کرنے کے لیے کیا کررہی ہے؟