محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کیخلاف درخواست ایک سال بعد سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، شہری محمد میثم کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل یعنی بروز بدھ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تعینانی چیلنج، عدالت میں کیا سماعت ہوئی؟
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ایک سال، تین ماہ اور 20 دن بعد دوبارہ ہورہی ہے، واضح رہے کہ مذکورہ درخواست پر آخری سماعت گزشتہ برس 5 مارچ کو ہوئی تھی، جس میں فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ،ایک سال تین ماہ اور 20 دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر، ،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 25 جون کو کیس کی سماعت کریں گے،آخری سماعت گزشتہ برس پانچ مارچ کو ہوئی تھی جس میں نوٹس جاری کیے گئے تھے pic.
— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) June 24, 2025
مقامی شہری کی جانب سے گزشتہ سال دائر درخواست پر اس وقت کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تھی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ نگران وزیراعظم کے پاس پی سی بی چیئرمین مقرر کرنے کا آئینی اختیار نہیں، یہ حق صرف منتخب وزیراعظم کے پاس ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: کچھ لوگوں کی خواہش ہے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے دوں، محسن نقوی
درخواست میں وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن، پی سی بی اور محسن نقوی کو فریق بنایا گیا عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیے اور فریقین سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا، اب عدالت اس اہلیت کو دیکھے گی کہ آیا نگراں وزیراعظم کے پاس پی سی بی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار تھا یا نہیں۔
محسن نقوی کے وکلا کا موقف تھا کہ یہ معاملہ پالیسی اور انتظامی اختیار کے زمرے میں آتا ہے، جس میں قانونی طور پر کوئی آئینی خلاف ورزی نہیں ہوئی، ان کی تقرری ملکی قوانین کے دائرے میں ہے اور انتخابی حکومت کو اس پر عمل کا اختیار حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس سرفراز ڈوگر چیف جسٹس محسن نقویذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس سرفراز ڈوگر چیف جسٹس محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی چیف جسٹس پی سی بی ایک سال کے لیے
پڑھیں:
’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی زیر گردش خبروں کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’محسن نقوی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، آپ اس معاملے پر کیا سمجھتے ہیں اور کیا انہیں مبارکباد دیں گے؟‘، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، ہنوز دلی دور است، وہ ابھی بچہ ہے، ابھی اس کی باری نہیں آئی‘۔وزیر داخلہ کے وزیر اعظم بننے کی خبروں پر لطیف کھوسہ کا ردعمل !!#Pakistan #PTI #PMLN #MohsinNaqvi pic.twitter.com/O4aoCXXI2L
— SAJID ALI (@SajidAli03) August 8, 2025 خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کو وزیر اعظم بنوانے کا مشن تیز ہوچکا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ سے ایم این اے منتخب کروایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن شیخ وقاص اکرم کا تعلق جھنگ سے ہے تو مبینہ طور پر ان کی سیٹ کو اسی مقصد کے لیے ٹارگٹ کیے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)