دودھ کو گرم پینا بہتر یا ٹھنڈا؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دودھ صحت بخش غذا ہے جو کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے، نیند بہتر کرنے اور کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد میں لیکٹوس ہضم کرنے والا انزائم (لیکٹیز) کم ہونے لگتا ہے، جس کی وجہ سے دودھ پینے کے بعد بدہضمی، گیس، پیٹ پھولنا یا نیند میں خلل جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ یہ حالت لیکٹوس انٹالرینس کہلاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیکٹیز انزائم دودھ میں موجود لیکٹوس کو چھوٹے مالیکیولز میں توڑتا ہے تاکہ جسم آسانی سے جذب کر سکے۔ جب یہ انزائم کم ہو جائے تو دودھ ہضم نہیں ہوتا اور بڑی آنت میں موجود بیکٹیریا اسے ہضم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے بدہضمی ہوتی ہے۔
رات کو دودھ پینا اگرچہ نیند بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے، لیکن لیکٹوس انٹالرینس والے افراد کے لیے یہ فائدہ مند نہیں۔ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹس سونے کے قدرتی نظام (باڈی کلاک) کو بھی متاثر کر سکتے ہیں اور انسولین کی سطح بڑھا سکتے ہیں۔
یورپی تحقیق کے مطابق اعتدال میں دودھ کا استعمال موٹاپے، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماری، بڑی آنت، مثانے، معدے اور چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
اگر دودھ پینے کے بعد پیٹ میں گڑبڑ یا دیگر علامات سامنے آئیں تو ممکن ہے کہ وہ شخص لیکٹوس ہضم نہ کر پاتا ہو، ایسی صورت میں لیکٹوس فری دودھ یا متبادل کا استعمال بہتر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔