لیسکو کے صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ، نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دیدی۔

لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے کمپنی کی درخواست پر سماعت کر کے اربوں روپے وصول کرنے کی منظوری دی۔

لیسکو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے بلز وصول کرے گی، ایک سال کے دوران صارفین کو آٹھ ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہو گی۔ لیسکو نے 2019 سے 20 کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔

کمپنی نے 2020 سے21 کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری

پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 59 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 89 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جن سے 05 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 58 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن میں سے 22 ہزار 895 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 253 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید شدت لائی جائے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو جدید تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ
  • لیسکو کا صارفین کیلئے ریلیف، بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ
  • 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ، جیکولین کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا
  • بھارت کی انڈس واٹر ٹریٹوری کی معطلی سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے،ڈاکٹر خالد وحید
  • جوا ایپس کیس؛ ڈکی بھائی کی درخواست پر عدالت کا اہم فیصلہ
  • پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
  • کوہستان سکینڈل میں پیشرفت؛ مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری
  • نیتن یاہو  کی امریکا سے مصر کے فوجی اقدامات پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
  • پاک بھارت ٹاکرا: لیسکو کا میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ